:اور ہر طرح کے
کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے انتخابات 26 اپریل کو ، آج ... والد کا چیلنج: بیٹے نے 10,000 ین کا نوٹ جوڑنے میں 3 ہفت ... ویڈیو کانفرنس کے دوران اپنا چہرہ دیکھنا ذہنی تکان ... خرّاٹے مرد زیادہ لیتے ہیں یا خواتین؟ پڑھیے یہ رپو ... چین: موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، نظام ... ملائیشیا : دو فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ ، ویڈیو ... تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ،عمارتی ... ون پلس صارفین کے لئے بری خبر ، یکم مئی سے اسٹورز می ...

دبئی:12ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس اعلان کی سختی سے مذمت کی ہے کہ جس میں ان کا کہنا ہے کہ سترہ ستمبر کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کے بعد وہ وادی اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان کریں گے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اماراتی وزیر برائے امور خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کہا کہ یہ اعلان ایک خطرناک پیش رفت ہے جو تمام بین الاقوامی معاہدوں اور قراردادوں کی کھلی توہین پرمبنی ہے۔ کی ہے۔ اس طرح کے اعلانات انتخابات کا خوفناک حد تک ناجائز استعمال اور انتخابات سے ناجائز فایدہ اٹھانے کی بدترین شکل ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری عشروں سے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کوششیں کررہی ہے۔ ایسے میں وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی مساعی کو تباہ کرنے کی منظم کوشش تصو کی جائے گی۔اماراتی وزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز اعلان پرسعودی عرب کی طرف سے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلائے جانے کے مطالبے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے انتخابی اعلان کا مقابلہ کرنا مسلمان ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہمیں اسرائیلی لیڈرشپ کو ایسے اقدامات سے روکنا ہوگا جو تنازع فلسطین کے حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرسکتا ہے۔اتوار کے روز اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے جدہ میں وزرائے خارجہ کی سطح کا اجلاس طلب کیا ہے جو نیتن یاہو کے متنازع اعلان کے مضمرات پرغور کرے گا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |