English   /   Kannada   /   Nawayathi

مزاحمت ہمارا تزویراتی فیصلہ، تمام قیدیوں کو آزاد کرائیں گے:مشعل

share with us


دوحا:12ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی دْشمن کے خلاف فلسطینی قوم کی مزاحمت قوم کا تزویراتی فیصلہ ہے۔ فلسطینی مزاحمتی قوتیں صہیونی دشمن کی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کو آزاد کرائیں گے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل نے اسرائیلی جیل میں غفلت کے باعث شہید ہونے والے بسام السائح کے اہل خانہ کو تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ السائح فلسطینی قوم کا ہیرو ہے۔مشعل نے بدھ کی شام فلسطینی برادری کے درجنوں افراد کی موجودگی میں قطری دارالحکومت دوحا میں منعقدہ ایک تعزیتی کیمپ سے خطاب میں سے کہا کہ 'خدا ہمارے عظیم پیارے شہید بسام سایح پر رحم کرے۔السائح ایک عظیم انسان تھا جس نے کلمہ حق ادا کرتے ہوئے دشمن کی جیل میں قید کی حالت میں جام شہادت نوش کیا۔خالد مشعل نے بسام السائح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ السائح نے دشمن کی قید میں رہنے کے ساتھ ساتھ میدان جنگ اور مزاحمت کے محاذ پر بھی جرات اور بہادری کے بے مثال نمونے قائم کیے۔مشعل نے وضاحت کی کہ اسیرشہید نے صہیونی جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے جہاد اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ میدان جہاز اور مزاحمت کے میدان میں بھی بہادری کے کارنامے انجام دیئے۔انہوں نے کہا کہ بسام السائح شہید فلسطینی قوم کے نوجوانوں کے لیے عملی نمونہ تھے۔خیال رہے کہ شہید بسام الساح دو روز قبل اسرائیلی جیل میں صہیونی جیلروں کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں دم توڑ گئے۔ وہ کئی سال تک اسرائیلی زندانوں میں قید رہے اور کینسر اور امراض قلب سمیت کئی سنگین اور جان لیوا امراض کا شکار تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا