English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی عدالتوں سے فلسطینی بچوں کو 22 ہزار شیکل جرمانوں کی سزائیں 

share with us

رام اللہ:12ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے دوران اسرائیلی عدالتوں کی طرف سے کم عمر فلسطینی بچوں سے 22 ہزار شیکل جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 'عوفر' جیل میں قید 21 کم عمر بچوں کو جرمانوں کی سزائیں سنائی گئیں۔ ان اسیران میں 17 فلسطینیوں کو گھروں کے اندر سے حراست میں لیا گیا جب کہ ایک کو راہ چلتے ہوئے جب کہ دو کو حراستی مرکز میں طلبی کے بعد حراست میں لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق فلسطینی بچوں کی گرفتاری کے وقت انہیں وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا گیا۔رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران اسرائیلی عدالتوں سے 15 بچوں کو سزائیں دی گئیں۔ اسرائیلی جیلوں میں 220 بچے حراست میں ہیں جن میں سے 95 کو'عوفر' قید خانے میں رکھا گیا ہے۔فلسطینی امور اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی عدالتوں کی طرف سے فلسطینی بچوں کو بھاری جرمانے کی سزائیں روز کا معمول بن چکے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا