English   /   Kannada   /   Nawayathi

خود کو ہندو کہنے والا ہی ہندوستانی : موہن بھاگوت کا نیا فلسفہ

share with us

الور:12ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سر سنگھ چالک موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندوستان اور ہندو الگ الگ بات نہیں ہے لیکن ہم ان دونوں باتوں کو بھولتے جا رہے ہے جو باعث تشویش ہے۔ بھاگوت یک روزہ دورے پر ضلع الور کے گهنكر گاؤں پہنچے تھے، جہاں انہوں نے 123 سالہ بابا کمل ناتھ کے آشرم میں اپنی سالگرہ پر ان کا آشیرواد لیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم لوگ ہندوستان کے ہیں اور ہم ہندو ہیں، جو ہندوستان کے ہیں اس کا مطلب سیدھا سیدھا وہ ہندو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو اپنے آپ کو ہندو کہتا ہے وہ ہندوستانی ہے۔ اس میں کوئی الگ الگ بات نہیں ہے لیکن ہم ان دونوں باتوں کو بھولتے جا رہے ہیں جو با عث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ باتیں کسی کو غلط لگیں ، کسی کو صحیح لگیں یہ ان کے ذاتی خیالات ہیں ۔ انہوں نے بابا کمل ناتھ کے تعلق سے کہا کہ اس آشرم میں ایک عظیم شخصیت رہتی ہے اور ہمیں ان سے استفادہ کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر الو ر رکن پارلیمنٹ مہنت بالک ناتھ بھی موجود تھے۔

اس سے قبل بھاگوت کے بذریعہ سڑک تیجارا کے پاس گہنکرگاؤں پہنچنے پر ان کا خیر مقد م کیا گیا۔ واضح رہے ہے کہ بھاگوت کا بدھ کو یوم پیدایش تھا جبکہ 123 سالہ بابا کمل ناتھ کا یوم پیدائش پیر کو تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا