English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک :  جے ڈی ایس کے مزید اراکین پارٹی چھوڑ نے کے امکانات 

share with us

بنگلورو 11/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  کرناٹک میں سیاسی بحران ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ سترہ اراکین کے بغاوت کے بعد مخلوط حکومت کا خاتمہ ہوگیا اور بی جے پی کے لیے حکومت بنانے کی راہیں بھی ہموار ہوئیں ہیں۔ ایک طرف جبکہ جے ڈی ایس سپریمو دیوے گوڑا کے ان کی پارٹی سے مایوسی ہونے کی خبر منظر عام پر آرہی ہے، اس دوران یہ بھی خبر آرہی ہے کہ مزید اراکین اسمبلی جے ڈی ایس کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔ جے ڈی ایس کے تین اراکین اسمبلی پہلے ہی بغاوت کرکے نااہل قرار دئیے جاچکے ہیں۔ اب مزید اراکین بھی پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کم از کم تیرہ تا پندرہ اراکین بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے منصوبہ بناچکے ہیں۔ جن سترہ اراکین نے استعفیٰ دے کر مخلوط حکومت گرائی تھی ان میں جے ڈی ایس کے اچ وشواناتھ، گوپالیا اور نارائن گوڑا شامل ہیں۔ جے ڈی ایس میں فی الحال 34اراکین ہیں۔ تیرہ تا پندرہ اراکین مستعفی ہوکر پارٹی کو بڑا دھچکا دے سکتے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا