English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب پاک مقبوضہ کشمیر حاصل کرنا حکومت کااگلا ایجنڈہ : مرکزی وزیر

share with us

نئی دہلی :11ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)نریندر مودی حکومت میں مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد ہمارا اگلا ایجنڈہ پاکستان کے قبضے والے کشمیر کو ہندستان کا اٹوٹ حصہ بنانا ہے۔ جتیندر سنگھ نے دعوی کیا کہ  مودی حکومت کے دوسری مرتبہ اقتدار میں آنے  کے 100 دنوں میں سب سے بڑی کامیابی ، جموں کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنا ہے۔ انہوں نے ملک مخالف کام کرنے والے لوگوں اور طاقتوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہ جہاں یہ سوچ ہے کہ آپ کچھ بھی کرکے بچ نکلیں گے۔ اب آپ بچ کر نہیں نکل پائیں گے۔ ملک مخالف سرگرمیوں کیلئے آپ کو قیمت چکانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو ختم کرنا مودی حکومت کی دوسری میعاد کا سب سے بڑا فیصلہ ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا ، انہوں نے یہاں تک کہ ڈالا کہ ’’میں کہتا ہوں کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کو 100 سال کے کارنامے کے طور پر ریکارڈ کیا جانا چاہئے اور اگر آج بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی زندہ ہوتے تو وہ اعلان کرچکے ہوتے کہ جاؤ پورے ملک کو بتاؤ کہ مودی اور شاہ نے اس دفعہ کوختم کیا ہے۔ یہ قدم جموں و کشمیر کے عام لوگوں کی بہتری کے لئے اٹھایا گیا ہے اور مرکزی حکومت کا اگلا قدم پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو دوبارہ سے حاصل کرنا ہے۔

خیال رہے کہ کشمیریوں کی بھلائی کے لئے جس آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کو حکومت ایک تاریخی کارنامہ قرار دے رہی ہے اس کے لئے کشمیریوں کو بھاری قیمت چکانی پڑی ہے ، ایک ماہ سے زائد وقفہ سے کشمیر میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندیاں عائد ہیں ،کشمیرکے سیاسی رہنما جوہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ بھی آج نظر بند ہیں،موبائیل اور انٹرنیٹ خدمات بند ہیں ، جبکہ لاکھوں کی تعداد میں فوجی اہلکار تعینات ہے ، جبکہ انٹرنیشل میڈیا نے کشمیر میں لوگوں پر زیادتی کے بھی ویڈیو شائع کئے ہیں جس کو ہندوستانی حکومت نے مسترد کر دیا ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا