English   /   Kannada   /   Nawayathi

سپریم کورٹ ہمارا ہے ،رام مندر بن کر رہے گا

share with us

نئی دہلی:11ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش حکومت میں وزیر اور بی جے پی رہنما مکٹ بہاری ورما کا کہنا ہے کہ ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر نہ بنانے کا سوال ہی نہیں اٹھتا کیونکہ سپریم کورٹ ہمارا ہے۔ اترپردیش کے کو آپریٹو منسٹر مکٹ بہاری ورما نے کہا کہ ‘ایودھیا میں رام مندر کی تعمیرہمارا حل ہے۔سپریم کورٹ ہمارا ہے۔عدلیہ،یہ ملک اور مندر بھی ہمارا ہے۔’

غور طلب ہے کہ موجودہ وقت میں عدالتوں میں بابری مسجد کے دو معاملوں کی شنوائی ہو رہی ہے۔زمین کو لے کر تنازعہ کی شنوائی سپریم کورٹ میں چل رہی ہے اور مسجد گرائے جانے سے متعلق ایک معاملے کی شنوائی لکھنؤ میں اسپیشل کورٹ کر رہی ہے۔حالانکہ اس بیان کی تنقید ہونے پر بی جے پی رہنما نے کہا کہ انھوں نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ سپریم کورٹ حکومت کی ہے،ان کا مطلب تھا کہ ہندوستانی عدالت میں یقین رکھتے ہیں۔ سپریم کورٹ ہمارا ہے سے میرا مطلب ہے تھا کہ ہم اس ملک کے باشندے ہیں اور ہم سپریم کورٹ میں یقین رکھتے ہیں۔میں نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ یہ ہماری حکومت  کا ہے۔

حالانکہ وہ اس بات کو تفصیل سے سمجھا نہیں پائے کہ ان کو اتنا یقین کیسے ہے کہ عدالت مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیرکے لیے ان کے حق میں فیصلہ سنائے گی۔اس سے پہلے اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہاتھا کہ حکومت اس سلسلے میں قانون لاسکتی ہے ۔انھوں نے کہا تھاکہ  اگر کوئی راستہ نہیں بچا تو مرکزی حکومت قانون بناکر رام مندر کی تعمیر کے سلسلے میں ایک اہم قدم اٹھا سکتی ہے۔

غور طلب ہے کہ آر ایس ایس بھی پہلے کہہ چکا ہے کہ مودی حکومت رام مندر پر آرڈیننس لے کر آئے۔وہیں بی جے پی صدر اور اب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ پارٹی چاہتی ہے کہ رام مندر بالکل اسی جگہ پر بنے جہاں بابری مسجد تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا