English   /   Kannada   /   Nawayathi

حیران کن واردات :  پب جی کے نشہ میں بیٹے نے کیا باپ کا قتل 

share with us

بیلگاوی 10/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  پبجی گیم کا نشہ اس قدر سرچڑھ کر بول رہا ہے کہ اس میں باپ بیٹے کا فرق بھی ختم ہوگیا ہے۔ جس کو اس کی لت لگ گئی تو سمجھ لیں کہ گویا اس کی زندگی ہی بیکار ہوگئی۔ اس گیم کے نشہ میں کتنے نوجوان ایسے اقدامات کربیٹھتے ہیں کہ اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ 
    بیلگاوی کے کاٹکی گاؤں سے پبجی گیم کھیلنے کی حیران کن تصویریں سامنے آئیں ہیں۔اطلاعات کے مطابق بیٹے نے پبجی کھیلنے کے لیے ریجارج نہ کیے جانے پر اپنے والد کو ہی موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔ رگھویر نامی نوجوان اس گیم کا اس قدری عادی ہوگیا تھا کہ اس نے اس کے لیے گھر سے باہر جانا تک چھوڑ دیا۔ پڑھائی کا سلسلہ منقطع کرکے ہمیشہ اسی گیم میں رہتا تھا۔ گھر والوں کی جانب سے باربار سمجھانے کے بعد بھی وہ کسی کی ماننے کے لیے تیار نہیں تھا۔ اس کے والد شنکر اپّا اپنے بیٹے کی اس عادت سے پریشان تھے اور ان کی جانب سے مختلف تدابیر اختیار کرتے ہوئے سمجھانے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوچکی تھی۔ اتوار کی رات شنکر اپا کے بیٹے راگھویر نے اپنے والد سے اپنا فون ریجارج کرنے کا مطالبہ کیا جس پر اس کے والد نے نفی میں جواب دیتے ہوئے بیٹے کا فون بھی ضبط کرلیا۔ والد کی جانب سے اس طرح کے اچانک اقدام سے پریشان بیٹے نے فون واپس کرنے کا مطالبہ کیا لیکن والد نے کسی بھی صورت فون نہیں لوٹایا۔ آدھی رات کو راگھویر نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے تیز دھار ہتھیار سے والد کا قتل کرکے وہ فرار ہوگیا۔ صبح سویرے واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے قاتل بیٹے کی تلاش شروع کردی اوردوپہر تک اس کو حراست میں لینے میں کامیابی حاصل کیا۔ تحقیقات کے دوران بیٹے نے اپنے جرم کا اقرار کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا