:اور ہر طرح کے
فطرت سے بغاوت کا نتیجہ: جنوبی کوریا میں ہر بچے کی پ ... ہالینڈ کے معروف اداکاردینِ اسلام میں داخل ... کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو او بی سی زمرے میں کیا ... رمضان المبارک میں حفظ قرآن کا آغاز کرنے والوں کے ... ساحلی کرناٹک : اگلے چار دنوں میں گرمی بڑھنے کے امک ... ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ...

ریاض:10ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی حکومت نے ایک سال میں دوسری بار عمرہ ادائیگی کی فیس معاف کردی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے ایک سال میں دوسری بار عمرہ ادائیگی کی فیس ختم کردی، دوسری بار عمرہ کرنے والے زائرین سے 2 ہزار سعودی ریال فیس لی جاتی تھی۔
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح کا کہنا ہے کہ تمام زائرین سے اب ہر دفعہ صرف 300 ریال فیس لی جائے گی، 300 ریال فیس پاکستان کے علاوہ سعودی عرب میں بھی جمع کرائی جاسکتی ہے۔
ڈاکٹر محمد صالح نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں معتمرین کو تمام خدمات مہیا کی جائیں گی، سعودی حکومت نے یہ فیصلہ وزارت حج اور عمرہ کی درخواست پر کیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 2 ستمبر کو سعودی حکومت نے دوسری بار عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں پر نئے سیزن کے لیے دو ہزار ریال کی شرط لازمی قرار دی تھی۔
نئی عمرہ پالیسی کے فوری نفاذ کے باعث عمرہ ویزوں کی منظوری بھی تاخیر کا شکار ہوگئی تھی جس کی وجہ سے یکم محرم سے عمرہ زائرین سعودی عرب نہیں جاسکے تھے کیونکہ پیکیج کے بغیر عمرہ ویزا دینے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یہ پابندی دو سال پہلے ایک سال میں دوسری مرتبہ عمرہ کرنے والوں کے لیے تھی اور پچھلے سال یہ پابندی دو سال میں دوسری مرتبہ عمرہ کرنے والوں پر عائد کی گئی تھی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |