English   /   Kannada   /   Nawayathi

نائجیریا، مسلح افراد کے حملے میں دس افراد ہلاک

share with us

:10ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)نائجیریا کے جنوب مشرق علاقے میں مسلح حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔صوبہ ایبونی کے گورنر ڈیوڈ اُماہی  کا کہنا ہے کہ صوبے کے علاقے نگبو میں نامعلوم افراد  نے مسلح حملہ کیا۔حملے میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد زخمی ہوئی ہے تو حملہ آوروں نے بعض مکانات کو نذرِ آتش بھی کیا۔

اس ملک میں حالیہ ایام میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے حملوں میں اضافے کی بنا پر بعض شہروں میں  موٹر سائیکل کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

نائجیریا میں گاہے بگاہے چرواہوں اور کسانوں  کے درمیان گھمسان کی جھڑپیں  ہوتی رہتی ہیں۔

جانوروں کو چرانے کے لیے ملک کے جنوبی علاقوں  کو نقل مکانی کرنے والے فولانیوں کا دعوی ہے کہ کسانوں نے ان کے جانور چرانے کی کوشش کی اور ان پر دھاوا بولا۔

مسلح جتھے ان جھڑپوں سے استفادہ کرتے ہوئے حملے کر اور علاقائی عوام کو یرغمال بنا رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا