English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن:الحدیدہ میں حوثیوں کے زیر استعمال کارخانے میں دھماکہ،7 افراد ہلاک متعدد زخمی

share with us

یمن کے حساس ساحلی شہر الحدیدہ میں حوثیوں کے زیر استعمال ایک کارخانے میں دھماکہ ہوا جس میں 7 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔مغربی ساحلی کی مشترکہ قوتوں کے ترجمان بریگیڈئیروداح الدبیش  کا کہنا ہے کہ جنوبی حدیدہ  کے علاقےالزعفران میں حوثیوں کے زیر استعمال پلاسٹک بنانے کے کارخانے  میں  دھماکے ہوئے جن میں  7 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے جبکہ قریب واقع بعض مکانات کو بھی نقصان  پہنچا ۔

 ان دھماکوں کے بارے میں حوثیوں نے  تاحال کسی قسم کا بیان نہیں  دیا ہے ۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانیگزشتہ اتوار کو حوثیوں اور سرکاری حکومت کے درمیان مذاکراتی سلسلے کے چند ہی گھنٹوں بعدالحدیدہ میں طرفین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا