English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کا ایران کی خفیہ جوہری تنصیبات سے متعلق نیا الزام

share with us

تہران :10ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہی کہ ان کے ملک نے ایران کی نئی جوہری تنصیبات کا پتا لگا لیا ہے۔ پارلیمانی انتخابات سے آٹھ روز پہلے انہوں نے ایسی سیٹلائٹ تصاویر میڈیا کے سامنے پیش کی ہیں، جو مبینہ طور پر ایرانی شہر آبادہ کی ایک مضافاتی جوہری سائٹ کی ہیں۔ تاہم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ تہران حکومت نے کچھ عرصہ قبل اسے اُس وقت تباہ کر دیا تھا، جب انہیں علم ہوا کہ اسرائیل کو اس خفیہ مقام کا پتا چل چکا ہے۔ انہوں نے امریکا اور بین الاقوامی برادری سے ایران کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا