English   /   Kannada   /   Nawayathi

برٹش ائیرویز کے پائلٹوں کیہڑتال، سینکڑوں پروازیں منسوخ

share with us

لندن:09ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ کی سرکاری ائیرلائن برٹش ائیرویز کے پائلٹوں نے ہڑتال کردی جس کے باعث ائیرلائن کو سینکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے دنیا بھر میں موجود 4300 پائلٹوں نے 9 ماہ کی تنخواہ کے تنازع پر ہڑتال کی ہے جس کے باعث پروازیں منسوخ ہونے سے 3 لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے زور دیا ہے کہ ائیرلائن اور پائلٹ مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کریں جب کہ برطانوی ائیرلائن نے ہڑتال کے مسلسل جاری رہنے پر پائلٹوں اور اہلخانہ کے لیے مفت سفری سہولیات ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔برطانوی ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے تین سال بعد تنخواہوں میں 11.5 فیصد اضافے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔برٹش ائیرویز کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کے لیے کوئی معافی نہیں مانگیں گے، ہم سب کچھ کررہے ہیں اور اپنے کسٹمرز کو مزید پریشانی سے بچاسکتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ جہاز کے کپتان دنیا کی بہترین تنخواہ اور سہولیات لیتے ہیں جو سالانہ 2 لاکھ یورو کے قریب ہیں۔پائلٹوں کی ہڑتال کی وجہ سے ائیرلائن کو پیر کے روز 850 پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں جب کہ ائیرلائن 48 گھنٹوں میں تقریبا 1700 پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔

شیئر کریں:

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا