English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی افریقہ میں ایک ہفتے میں دوسری بار مسجد پر حملہ

share with us

یوہانسبرگ:09ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)جنوبی افریقہ میں ایک ہفتے کے اندرایک دوسری مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔مقامی پریس میں شائع خبروں کے مطابق یوہانسبرگ شہر کے علاقے ہل برو میں حمایت الاسلام  جامع مسجد  پر کل نماز ِ مغرب سے قبل نا معلوم افراد نے آتش گیر مادہ پھینکا، جس سے مسجد کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ یہ مسجد ملک میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری غیر ملکی مخالف  مظاہرے ہونے والے علاقے میں واقع ہے۔

پولیس اس واقع کی تحقیقات کرتے ہوئے 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

 یاد رہے کہ یوہانسبرگ میں بروز بدھ بھی ایک مسجد پر حملے  میں مسجد کو نقصان پہنچا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا