English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلہ دیش: آسمانی بجلی 246 افراد کی جان لے گئی

share with us

ڈھاکہ :09ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)بنگلہ دیش میں 7 ماہ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 246 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔روزنامہ ڈھاکہ ٹریبیون کی خبر کے مطابق بنگلہ دیش میں کی گئی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ فروری سے اگست کے مہینوں میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 246 افراد ہلاک اور 97 زخمی ہو چکے ہیں۔

تحقیق کے مطابق بجلی گرنے کی وجہ سے ہلاکتوں کی اکثریت چاول کے کھیتوں میں فصل اکٹھی کرتے ہوئے ہوئی اور سب سے زیادہ جانی نقصان ستخیرہ  کے علاقوں میں ہوا ہے۔مذکورہ تحقیق " معاشرے کا تحفظ  اور کڑک چمک کے بارے میں آگاہی فورم" نامی مقامی انجمن کی طرف سے کروائی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا