English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمن پولیس نے افغانستان میں تربیتی مشن عارضی طور پر بند کر دیا

share with us

کابل:09ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)افغان دارالحکومت کابل میں بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد جرمن حکام نے افغانستان میں جاری پولیس کا ایک تربیتی پروگرام معطل کر دیا ہے۔ جرمن وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق سخت ترین سکیورٹی کے باوجود کابل میں ان کے اہلکاروں کے زیر استعمال عمارتیں قابل رہائش نہیں رہیں۔ اس پولیس ٹریننگ پروگرام میں شامل گیارہ جرمن اہلکاروں اور ان کے ٹیم لیڈر کو اب جرمن سفارت خانے میں ٹھہرایا جا رہا ہے جبکہ بائیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کے باقی اہلکار واپس جرمنی پہنچ چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا