English   /   Kannada   /   Nawayathi

شکست خورہ غیرملکی افغانستان میں شکست تسلیم کریں اور وہاں سے نکل جائیں،جواد ظریف

share with us

تہران :09ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع) ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے امریکا کے طالبان سے مذاکرات منسوخی کے اعلان پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا شکست خورہ غیرملکی افغانستان میں شکست تسلیم کریں اور فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے طالبان سے مذاکرات منسوخ کرنے کے اعلان پر دنیا حیران ہے، ایران نے امن مذاکرات کی معطلی پر تشویش کااظہار کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکست خوردہ غیر ملکی اپنی شکست تسلیم کرکے افغانستان سے نکل جائیں اور بھائیوں کا بھائیوں کے ہاتھوں قتل ختم کریں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں جواد ظریف نے کہا کہ شکست خوردہ غیر ملکی افغانستان چھوڑیں اور بھائیوں کا بھائیوں کے ہاتھوں قتل ختم کریں۔

جواد ظریف نے خبردار کیا کہ غیر ملکی اور جارحیت پسند افغانستان میں اس نئی صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس سے قتل و غارت گری کی ایک نئی لہر شروع ہوگی

ایرانی وزیر خارجہ نے تعاون اور کوششوں کے حوالے سے ایران کی تیاری کو بھی اجاگر کیا ، جس کا مقصد افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مصالحت کے معاہدے کو بچانا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں اور زور دیتے ہیں کہ کوئی بھی امن عمل افغان عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔

جواد ظریف نے کہا معصوم شہریوں کا قتل عام روکنے اور معاہدے کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے ایران افغانستان میں موجود تمام جنگی فریقین کے ساتھ مشاورت اور بات چیت کے عمل کا حصہ بننے کے لیے تیار ہے، تنازع کے تمام فریق تحمل سےکام لیں

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابل حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد طالبان کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کردیے تھے ، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طالبان دوران مذاکرات غیرضروری بالا دستی چاہتے ہیں، طالبان جنگ بندی نہیں کرسکتے تو انہیں مذاکرات کا بھی کوئی اختیار نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا