English   /   Kannada   /   Nawayathi

مظفر نگر میں دو فریقوں میں تصادم ، متعدد افراد زخمی

share with us

روہانہ:09ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)مظفر نگر کے گاؤں روہانہ میں دو فریقوں کے درمیان شدید پتھراؤ ہوا اور متعدد راؤنڈ فائرنگ کی گئی جس میں نصف درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے گاؤں روہانہ میں گزشتہ شب دو فریقوں کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے زخمیوں کوعلاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا۔اس وقت گاؤں میں پولیس کی ایک بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

دراصل معاملہ نگر کوتوالی کے علاقہ گاؤں روہانہ کلا گاؤں کا ہے جہاں میلے میں دو نوجوانوں کے درمیان معمولی بات پر تنازع ہوا تھا لیکن بعد میں یہ تنازع طول پکڑتا چلا گیا اور دونوں فریق آمنے سامنے ہوگئے۔

دونوں طرف سے شدید پتھراؤ کیا گیا اور فائرنگ کے متعدد راؤنڈ کیے گئے جس کے سبب اس تنازع میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کوتوالی انچارج کثیر تعداد میں پولیس فورس لے کر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔

پولیس نے دونوں جانب سے تحریر لی ہے اور اس کے بعد قانونی کارروائی کی تیاری میں جٹ گئی ہے۔گاؤں کی صورتحال کو قابو کرنے کے لیے پولیس کی بڑی تعداد میں تعیناتی کردی گئی تھی اور پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا