English   /   Kannada   /   Nawayathi

نرم ہندوتوا کا نتیجہ زیرو کانگریس کی شکل میں برآمد ہو گا : ششی تھرور کی دو ٹوک

share with us

نئی دہلی:09ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع) سینئرکانگریسی لیڈرششی تھرورنے اس بات پر زور دیا ہے کہ  'کانگریس کواپنی سیکولرازم کی شبیہ کو بنائے رکھنا چاہئے۔ اکثریتی طبقے کو خوش کرنے کے لئے نرم ہندوتوا کو اختیار کرنے سےکانگریس صفرپرسمٹ جائےگی۔ ششی تھرورنےکہا کہ بی جے پی اوراس کےمعاونین کےذریعہ ہندو ہونےکا دعویٰ کرنا، برطانوی فٹبال ٹیم کے بدمعاش حامیوں کی اپنی ٹیم کے تئیں وفاداری سے الگ نہیں ہے۔انہوں نے دو ٹوک لہجہ میں کہا کہ سوفٹ ہندوتوا کا نتیجہ زیرو کانگریس کی شکل میں برآمد ہوگا ، 

اپنی کتاب 'دی ہندو وے: این انٹروڈکشن ہندوستان' کےاجراء کے دوران پی ٹی آئی کودیئے انٹرویومیں ششی تھرورنے دعویٰ کیا کہ موجودہ وقت میں اقتدارپرفائز لوگوں نے ہندتوا کو خراب کیا ہے، جس سے وہ اس کا سیاسی فائدہ لےکرالیکشن جیتنےکےلئےاپنا ہتھیاربنا سکیں۔

ششی تھرورنےکہا کہ ان کا ایسا ماننا ہے کہ ملک کے سیکولرکردار کے تحفظ کا ذمہ کانگریس پارٹی کواٹھانا چاہئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسا سوچنا کہ ہندی زبان والے علاقوں میں بی جے پی سے مقابلہ کرنےکےلئے زیادہ تر اکثریتی طبقے کی خوش آمد ضروری ہے، غلط ہے۔ اگررائے دہندگان کے پاس اصلی چیزاوراس کی نقل کےدرمیان کسی ایک کومنتخب کرنےکا متبادل ہو، تووہ ہرباراصلی کوہی منتخب کرے گا۔

ششی تھرورنےکہا کہ بی جے پی کی حالیہ کامیابی سےکانگریس کوخوفزدہ ہونےکے بجائے کانگریس کوان اصولوں کے لئےکھڑا ہونا چاہئے، جن پراس نے ہمیشہ اعتماد کیا ہے۔ کانگریس کولوگوں میں اپنا اعتماد بڑھانے کےلئےمسلسل انہیں ترغیب دینا ہوگا۔ کانگریسی لیڈرنےکہا کہ ملک ایسےلوگوں کا سامنا کرے گا، جواپنےاعتماد کےساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں، نہ کہ ایسے لوگوں کا جووقت کے ساتھ اپنےاقدارسے سمجھوتہ کرتے ہیں۔ نرم ہندتوا کا نظریہ کانگریس کوصفرکی طرف لے جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا