English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنداپور میں منظر عام پر آیا تین طلاق کا پہلا معاملہ ، شوہر پر جہیز کے لیے ہراساں کرنے کا الزام 

share with us

کنداپور09/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  پڑوسی ضلع اڈپی کے کنداپور تعلقہ میں تین طلاق کا پہلا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہری پولیس تھانہ میں الفیا نامی خاتون نے اپنے شوہر اور اس کے گھر والوں پر جہیز کے لیے ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے درج معاملہ میں بتایا ہے کہ اس کے شوہر حنیف نے اسے تین طلاق دی ہے۔ درج معاملہ میں ملزمین کے طور پر اس نے اپنے شوہر حنیف سید (32) اس کے والدین عباس سید اور زیتون کے ساتھ ساتھ شوہر کی بہن عائشہ کا بھی تذکرہ کیا ہے جو مسلسل جہیز کی رقم کے لیے انہیں پریشان کیا کرتے تھے۔ اس نے بتایا کہ اس کی شادی اسی سال 4جولائی کو ہوئی تھی۔ شوہر اور اس کے گھر والوں نے بطورِ جہیز کے پانچ لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا تھا لیکن میرے والد نے صرف دو لاکھ روپئے ہی دئیے تھے۔ شادی کے بعد سے وہ مجھ سے بقیہ رقم کا مطالبہ کرنے لگے اور مجھے ہراساں کرتے ہوئے جلد رقم دینے کی مانگ کی جو ادا نہ کیے جانے پر 15اگست کو میرے شوہر نے مجھے تین طلاق دے دی۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے امینڈمنٹ کے ذریعہ 31جولائی کو تین طلاق کو قانوناً جرم مانا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا