English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی اے ایس افسر ششی کانتھ سینتھل سے مختلف افسران کی ملاقات :  استعفیٰ واپس لینے کا دیا مشورہ 

share with us

منگلورو 09/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز) جنوبی کنیرا کے ڈپٹی کمشنر ششی کانتھ سینتھل کی جانب سے اچانک اپنا استعفیٰ پیش کیے جانے سے مختلف محکموں کے افسران پریشان ہیں۔ کل بروز اتوار مختلف محکموں کے افسران نے ان سے ملاقات کرکے استعفیٰ واپس لینے کا مشورہ دیا۔ سینتھل نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی صورت اپنا استعفیٰ واپس نہیں لیں گے، میرے لیے اصولوں سے سمجھوتہ کرکے ذمہ داری انجام دینا نہایت مشکل امر ہے اور میرے استعفیٰ پیش کرنے کی ایک اہم وجہ بھی یہی ہے۔ 
    استعفیٰ کے بعد بھی وہ جمعہ اور سنیچر کو اپنے دفتر گئے اور ان کی جگہ پر موجود ڈپٹی کمشنر سے تبادلہئ خیال بھی کیا۔ وہ اپنے سرکاری بنگلہ میں اتوار کے روز تک مقیم رہے اور آج پیر کے روز وہ اپنے آبائی وطن چنئی کا سفر کرنے کے امکانات ہیں۔ 
    انہوں نے اپنے ملنے والوں سے صاف طور پر کہا کہ مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے انہوں نے یہ استعفیٰ دیا ہے جس کو وہ کچھ ہی دنوں میں منظرعام پر لانے والے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ وہ مستقبل کرناٹکا دوبارہ آسکتے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا