English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی :  اڈپی ضلع میں صرف تین دنوں میں پاؤنے دو لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا گیا 

share with us

اڈپی  08/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کو یکم ستمبر سے جرمانہ میں کئی گنا اضافہ کے بعد ہر جگہ پولیس اپنی مستعدی دکھا رہی ہے اور ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کررہی ہے۔ اڈپی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 5 ستمبر سے 8  ستمبر تک صرف اڈپی ضلع میں پاؤنے دو لاکھ جرمانہ وصول کیا گیا ہے جن میں سے ایک لاکھ بارہ ہزار پانچ سو روپئے صرف سنیچر کے روز وصول کیے گئے ہیں۔ 
    سیلٹ بیلٹ نہ پہننے کے 66معاملات،، بغیر ہیلمٹ کے دو پہیہ گاڑیاں چلانے والے 72معاملات درج کیے گئے۔بعض معاملات میں عدالت سے نوٹس جاری کیا گیا اور قریب 300معاملات میں فوری طور پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ دیگر اضلاع میں بھی پولیس کایہی حال ہے۔ ہر موڑ پر پولیس والوں کی موجودگی کی وجہ سے ٹرافک قوانین کو مدنظر رکھ کر لوگ سواریاں چلارہے ہیں۔ بعض دفعہ قانون کی خلاف ورزی پر گاڑی مالک کے نام اس کے گھر پر نوٹس موصول ہورہا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا