English   /   Kannada   /   Nawayathi

گیرسپا ڈیم سے آج 75 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا 

share with us

ہوناور 08/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  شیموگہ، تیرتھ ہلی اور ساگر کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جس سے لنگنا مکی ڈیم میں پانی کی سطح اوپر آگئی ہے۔ آج ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار اور ایم ایل اے سنیل نائک نے وہاں پہنچ کر ڈیم کے افسران سے تبادلہئ خیال کیا۔ افسران کے مطابق آج صبح سے شام تک 75ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا۔ پانی چھوڑنے سے کوئی نقصان تو نہیں ہو اہے لیکن کئی سپاری کے باغات اور کھیتوں میں پانی گھس آیا ہے۔ سرلگی سے فکروخبر کے نمائندے نے بتایا کہ اتحادپبلک اسکول کو آج چھٹی دے دی گئی ہے، سرلگی میں کئی گھروالوں کی آمدوروفت اس سے متأثر ہوئی ہے۔ اسی طرح ماگوڑ اور اس کے آس پاس کے علاقو ں میں پانی سپاری کے باغات میں گھس آیا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ شیموگہ، تیرھ ہلی اور ساگر کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے لنگنا مکی ڈیم اور گیر سپا ڈیم میں پانی کی سطح کافی اونچی ہوگئی ہے۔ یہ بات بھی یاد رہے کہ مذکورہ علاقوں میں بارش نہیں ہورہی ہے۔ اگر ان علاقوں میں موسلادھار بارش ہوتی ہے تو پھر مزید پانی چھوڑے جانے کے امکانات ہیں جس کے بعد پانی گھروں میں داخل ہوسکتا ہے۔خبروں کے مطابق افسران کا کہنا ہے کہ ندی کنارے بسنے والوں کوپہلے ہی الرٹ کیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا