English   /   Kannada   /   Nawayathi

فکروخبر کی اپیل :  اپنے دستاویزات درست کرنے کا سنہرا موقع  

share with us

بھٹکل08/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  ملک میں ان دنوں مسلمان مشکل حالات کا شکار ہیں کیونکہ موجودہ نت نئے قوانین سے ہر کوئی پریشان ہیں۔  اب مسلمانوں کے لیے این آر سی کی خبروں نے گویا مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ مسلمان اسے بغیر سمجھے سوشیل میڈیا سے موصولہ خبروں پر یقین کرتے ہوئے گھبرائے ہوئے ہیں۔ این آر سی کے نفاذ کی خبروں نے تو جیسے گھی میں آگ لگانے کا کام کردیا ہے۔حال میں مختلف ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق این آر سی کا نفاذ اس وقت پورے ملک میں نہیں ہورہا ہے اور اس نفاذ سے کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے بلکہ ہر شہری کی ضرورت ہے۔ جیسا کہ اگر ہمارے پاس پاسپورٹ موجود ہے تو ایک اہم دستاویز مانا جائے گا علاوہ ازیں آدھار کارڈ ودیگر شناختی کارڈ جو عموما ہمارے پاس موجود ہوتے ہیں، اس میں موجود ناموں کے اندراج میں کسی قسم کی کوئی غلطی ہو تو اس کاسدھار بے حد ضروری ہے اور اس کے لیے اس ماہِ ستمبر کے اواخر تک حکومت کے زیر انتظام متعلقہ پولنگ بوتھ میں کام انجام دیا جائے گا جسکا استفادہ ہم تمام کو حاصل کرنا ہے کیونکہ یہ دستاویزات ہمارے وجود کا ایک حصہ ہیں اور ہمیشہ اس کی ضرورت رہی ہے اور
ر ہے گی۔ اگر ہم ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ووٹر شناختی کارڈ بنوانے یا اس میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے دی گئی سہولیات سے استفادہ نہ کریں گے  سوائے افسوس کے ہمارے پاس کچھ نہیں رہے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا