English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا: مفاہمتی حکومت کے جنگی طیاروں کی حفتر فورسز کی ائیر بیسوں پر بمباری

share with us

طرابلس:08ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)لیبیا کی قومی مفاہمتی حکومت کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت طرابلس پر حملوں کے لئے خلیفہ حفتر فورسز کے زیر استعمال ائیر بیسوں کو نشانہ بنایا۔

لیبیا قومی مفاہمت حکومت کی طرف سے جاری "برکان الغضب " آپریشن کے پریس مرکز کی طرف سے جاری کردہ تحریری  بیان کے مطابق قومی مفاہمتی حکومت  کے جنگی طیاروں نے طرابلس پر حملوں کے لئے خلیفہ حفتر فورسز کے زیر استعمال ائیر بیسوں کو نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ قومی مفاہمتی فورسز نے طرابلس۔ترخونہ کے پورے علاقے میں بھی بڑے پیمانے پر پیش رفت حاصل کی ہے۔

قومی مفاہمتی فورسز نے سق الخمیس، وادی الرابی، الہالہ اور عین زارا میں بھی اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر کو طرابلس  کے بین الاقوامی میتیگا ائیر پورٹ  پر اور 3 حاجیوں  سمیت 4 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے میں استعمال کئے گئے گرڈ میزائل کے لانچنگ پیڈ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا