English   /   Kannada   /   Nawayathi

حماس کا اسرائیل کو عالمی دہشت گرد ریاست قرار دینے کا مطالبہ

share with us

غزہ :08ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے ہونے والے پر امن مظاہروں پراسرائیلی فوج کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال اور فلسطینیوں کی خون ریزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان واقعات کا اسرائیل کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان نے غزہ اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں صہیونی ریاستی دہشت گردی پر اسرائیل کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

مشرقی غزہ کی پٹی میں واپسی اور محاصرے کو توڑنے کے 73 ویں جمعہ کے دوران اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں دو فلسطینی بچوں کی شہادت اور درجنوں زخمی ہونے کی ذمہ داری اسرائیلی دشمن پرعاید کی۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ پر امن مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال صہیونی ریاست کی خون آشامی کی نشاندہی کرتا ہے۔ اسرائیلی ریاست فلسطین پر اپنا ناجائز تسلط مستحکم کرنے کے لیے نہتے فلسطینیوں کا خون بہا رہی ہے۔ عالمی برادری کو اسرائیل کو ایک دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے  کہ اسرائیلی جرائم ہماری قوم کو آزادی حاصل کرنے، وطن اور حرمت کی بحالی اور مہذب زندگی گزارنے اور محاصرے کو توڑنے کے حق کے استعمال کی جدوجہد کو نہیں روکیں گے۔

  میں مزید پڑھیں  
 https:/urdu.palinfo.com/16533
 جملہ حقوق بحق مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا