English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں شہید فلسطینی بچوں کی تدفین میں لاکھوں فلسطینیوں کی شرکت

share with us

غزہ :08ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز شہید ہونے والے دو فلسطینی بچوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ شہداء کے جنازوں میں ہزاروں افرادنے شرکت کی۔ اس موقع پرہرآنکھ اشک بار تھی اور جنازے میں شریک شہریوں نے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعری بازی کی۔

خیال رہے کہ دو فلسطینی بچے 14 سالہ خالد الربعی اور 17 سالہ علی الاشقر جمعہ کے روز ایک پرامن ریلی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگئے تھے۔

شہید خالد الربعی اور علی الاشقر کے جسد خاکی الشفاء اور انڈونیشی اسپتال سے ان کے گھروں میں پہنچائے گئے۔ الربعی کا جسد خاکی مشرقی غزہ کے علاقے الشجاعیہ اور علی الاشقر کا شمالی غزہ میں جبالیا پناہ گزین کیمپ پہنچایا گیاں کل ہفتے کےروز انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ الربعی شہید کی نمازجنازہ غزہ شہر میں مسجدالمعری کے گرائونڈ میں ادا کی گئی جب کہ الاشقر کی نماز جنازہ مسجد عزالدین القسام میں ادا کرنے کے بعد مشرقی غزہ اور بیت لاھیا کے شہدا قبرستانوں میں انہیں سپرد خاک کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا