English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہزادہ عبدالعزيز بن سلمان نئے سعودی وزير توانائی مقرر

share with us

ریاض:08ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے شاہ سلمان نے ملکی وزير برائے توانائی کو برطرف کرتے ہوئے اپنے ايک بيٹے شہزادہ عبدالعزيز بن سلمان کو ان کی جگہ يہ عہدہ سونپ دیا ہے۔ خالد الفالح سن 2016 سے اس منصب پر فائز تھے، جسے سعودی عرب ميں اہم ترين سرکاری عہدوں ميں شمار کيا جاتا ہے۔ يہ پہلا موقع ہے کہ شاہی خاندان کے کسی رکن نے وزير توانائی کا قلمدان سنبھالا ہے۔ سعودی بجٹ کے ليے خام تيل کا اسی تا پچاسی ڈالر فی بيرل قیمت پر بکنا لازمی ہے جبکہ ان دنوں یہ قيمت کم ہو کر ساٹھ ڈالر فی بيرل تک آ چکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا