English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل، جامعہ آباد روڈ پر راتوں میں گھوم رہے ہیں جنگلی خنزیر:  عوام پریشان 

share with us

بھٹکل 07/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  یہاں کے جامعہ آباد اور اس سے منتصل علاقوں میں راتوں کے اوقات میں جنگلی خنزیر گھومتے ہوئے ہوئے دیکھے گئے ہیں جس سے عوام میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے۔ جامعہ آباد روڈ پر واقع کئی محلوں میں انہیں گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

    کل رات قریب گیارہ بجے جامعہ آباد کے علاقہ میں جنگلی خنزیر دیکھا گیا۔ فوری طور پر نوجوان بڑی تعداد میں جمع ہو کر اس کاپیچھا کیا لیکن وہ ہاتھ نہیں آیا۔ رات دیر گئے علاقہ کے مختلف جگہوں پر اسے تلاش کیا گیا لیکن کہیں اس کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ اسی طرح اس علاقہ سے متصل نور محلہ میں بھی کئی لوگوں نے انہیں راتوں میں گھومتے ہوئے دیکھاہے۔

    لوگوں کے مطابق جنگلی خنزیر وں کا علاقوں کا رخ کرنا ان کی بے چینی میں اضافہ کا سبب ہے۔ کچھ گھر جو بالکل جنگلات کے کنارے واقع ہیں انہیں راتوں کے اوقات میں ہمیشہ اس کا خوف لاحق رہتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کا مقابلہ آسان بھی نہیں ہے۔ وہ جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانوں پر بھی حملہ آور ہوتے ہیں۔ ابھی تک کسی پر حملہ کی خبر نہیں ہیں لیکن اس طرح آبادی والے علاقوں میں ان کا آنا ہی عوام کے لیے تکلیف کا سبب ہے۔ ایسے میں جامعہ آباد روڈ پر واقع علاقہ والوں کو راتوں میں چوکنارہنے اور انتظامیہ کو بھی اس طرف توجہ دیتے ہوئے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا