English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا میں اقوام متحدہ کے عملے کو کم کرنے کی درخواست

share with us

سیول:07ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)شمالی کوریا نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ ملک میں عالمی ادارے کے متعین عملے کی تعداد میں کمی لائی جائے۔ اس کمیونسٹ ملک نے عملے میں کمی رواں برس کے اختتام تک کرنے کی درخواست کی ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے عملے میں کمی کی درخواست نیشنل کوآرڈی نیٹگ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے اقوام متحدہ کے مقامی سربراہ کو لکھے گئے خط میں بیان کی گئی ہے۔ اس خط میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی مدد سے چلنے والے مختلف پروگراموں سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے ہیں اور دوسری جانب جارح قوتیں اس عملے کو اپنے مقاصد کے لیے بھی استعمال کرنے کی کوشش میں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا