English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہاماس میں سمندری طوفان سے 30 افراد ہلاک ، ہزاروں لاپتہ

share with us

نساؤ:07ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)بحر الکاہل کے کنارے واقع ملک بہاماس میں سمندری طوفان ڈوریان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور ہزاروں لاپتہ ہوگئے اور طوفان اب امریکا کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بہاماس میں سمندری طوفان نے دو بڑے جزیروں اباکو اور گرینڈ باہاما کو تباہ کرکے رکھ دیا جہاں 50 فیصد گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ سمندری طوفان نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔

Bahamas Hurricane Dorain 1

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے جس کے دوران 30 لاشوں کو نکالا جا چکا ہے جب کہ 70 ہزار کی آبادی والے ان جزائر میں ہزاروں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ گھروں کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

Bahamas Hurricane Dorain 2

متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی، خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق 70 ہزار افراد کو خوراک، عارضی رہائش اور بنیادی اشیاء کی فوری ضرورت ہے۔ پاناما سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے امدادی جہاز پہنچ گئے ہیں۔

Bahamas Hurricane Dorain 3

حکومت نے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کردیئے ہیں جہاں خوراک کے ساتھ ساتھ طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی قائم کردی گئی ہے اور شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ بہاماس میں تباہی مچانے والا ڈوریان سمندری طوفان کی اگلی منزل امریکا ہے اور آج کسی بھی وقت کیرولینا کے ساحلی علاقے سے ٹکرا سکتا ہے تاہم وہاں پہنچتے پہنچتے طوفان کی شدت میں کافی حد تک کمی آچکی ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا