English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاملات پر بات چیت

share with us


واشنگٹن:31اگست2019(فکروخبر/ذرائع)خالد بن سلمان  نے پینٹاگون میں امریکی وزیرِ دفاع  مارک اسپیر سے ایران اور یمن کے معاملات پر بات چیت کی سعودی نائب وزیر دفاع   خالد بن سلمان جو کہ ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی بھی ہیں نے امریکی وزیر دفاع  مارک اسپیر  سے پینٹاگون میں ایران اور یمن کے معاملات کے دائرہ کار میں دفاعی طاقت و فوجی پہلووں  کے حوالے سے سٹریٹیجک باہمی تعاون کو فروغ دینے کے معاملات پر غور کیا ہے۔ خالد بن سلمان  نے پینٹاگون میں امریکی وزیرِ دفاع  مارک اسپیر سے ایران اور یمن کے معاملات پر بات چیت کی ہے۔خاصکر فوجی و دفاعی شعبہ جات میں باہمی حکمتِ عملی کو تقویت  دینے اور دو طرفہ تعلقات پر غور کیے جانے والے مذاکرات میں   خطے کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے والے ایران کے موقف کے خلاف ڈٹ کر محاذ آرائی کرنے  اور انسداد ِ دہشت گردی  سمیت علاقائی و عالمی معاملات  زیر غور آئے ہیں۔علاوہ ازیں مشترکہ اہمیت کے حامل معاملات سمیت یمن میں سعودی قیادت کے عرب اتحاد سے منسلک کوششوں کے دوام اور بین الاقوامی پانیوں کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کے دائرہ کار میں مشترکہ کوششوں پر بات چیت کی گئی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا