English   /   Kannada   /   Nawayathi

 پیاز کی قیمتوں سے لوگوں کی آنکھوں میں پانی آنے لگا 

share with us

بھٹکل 25/ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  پیاز کی قیمتوں میں ہر ہفتہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ گذشتہ دوہفتے قبل پیاز کی قیمت پندرہ روپئے تھی، گذشتہ ہفتہ تیس اور پینتیس اور اس ہفتہ چالیس روپئے میں پیاز فروخت ہورہی ہے۔ ہفتہ واری بازار سنتے مارکیٹ میں آج پیاز کی قیمت چالیس روپئے تھی تاہم چھوٹے پیاز پینتیس روپئے میں بھی فروخت کیے گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ جب سے کرناٹک اور مہاراشٹرا میں سیلاب سے کھیتوں کو بھاری مقدار میں نقصان ہوا ہے اس کے بعد سے پیاز کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ ضلع کے دیگر تعلقوں اور ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی پیاز کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ شیموگہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وہاں پیاز آج چالیس روپئے میں فروخت کی گئی۔پیاز کی درآمدات میں کمی آگئی ہے۔ فصلیں برباد ہونے سے پیاز کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ سیلاب سے ہوئے نقصانات کو دیکھ کر یہی محسوس ہورہا ہے کہ پیاز کی قیمتیں اب آنکھوں میں پانی کا باعث بن رہی ہیں۔آئندہ دونوں میں یہ قیمتیں خون کے آنسو رلاسکتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا