English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصرنے فلسطین کی رفح گذرگاہ تین روز کے لیے بند کر دی

share with us

رفح:25اگست2019(فکروخبر/ذرائع)مصری حکام نے فلسطین کی بین الاقوامی گذرگاہ 'رفح' کو تین کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت داخلہ اور قومی سلامتی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے انہیں مطلع کیا ہے کہ رفح گذرگاہ آئندہ تین روز تک دوطرفہ آمد ورفت کے لیےبند رہے گی۔

مصری حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ رفح گذرگاہ آج اتوار سے منگل تک دو طرفہ آمدورفت کے لیے بند ہوگی۔خیال رہے کہ رفح گذرگاہ غزہ کی پٹی کی بیرونی دنیا سےرابطے کی واحد گذرگاہ ہے۔ مصری حکومت اپنی مرضی کے مطابق اس گذرگاہ کو کھولتی ہے۔ یہ گذرگاہ طویل عرصے تک بند رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا