English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب نے دو دن میں حوثی باغیوں کے 4 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا

share with us

ریاض:25اگست2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی فضائیہ نے دو الگ الگ واقعات میں جازان اور  خميس مشيط میں حوثی باغیوں کے مزید 2 ڈرونز کو مار گرایا ہے اس طرح دو روز میں گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی فضائیہ نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے جازان اور خمیس مشیط میں حوثی باغیوں کے دو ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ ان حملوں میں جازان اور خمیس مشیط کی سرکاری تنصیبات کو ہدف بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

سعودی اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کی جانب سے جاری بیان میں ڈرون حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اتحادی فوج ملک کی سرحدوں اور تنصیبات کے دفاع کے لیے چوکنا ہے اور حملوں کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا