English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا پھر ایک بار دہلی سے خالی ہاتھ واپس 

share with us

بنگلورو 24/ اگست 2019(فکروخبر نیوز) ریاستی وزیراعلی بی ایس ایڈی یوروپا پھر ایک بار دہلی سے خالی ہاتھ لوٹ آئے ہیں۔دراصل ایڈی یوروپا دہلی کے دورہ پر تھے جہاں وہ بی جے پی صدر امت شاہ اور دیگر لیڈران سے ملاقات کرکے وزراء کے عہدے تقسیم کرنے کے سلسلہ میں باہم مشورہ کرنے والے تھے لیکن امت شاہ سے ان کی ملاقات نہیں ہوسکی۔ خبروں کے مطابق انہوں نے پورا دن کرناٹکا بھون میں گذار اور امت شاہ کا انتظار کیا لیکن ان سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ اپنے کام کاج میں مصروف ہونے کی وجہ سے بات چیت نہیں ہوسکی اور وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کو بنگلورو واپس ہونا پڑا۔ 
    ایڈی یوروپا نے بی جے پی کے قومی سکریٹری سکریٹری بی ایل سنتوش اور ریاست کرناٹک کے بی جے پی صدر نلن کمار کتیل سے ملاقات کرکے وزراء کے عہدوں کی تقسیم کے سلسلہ میں بات چیت کی لیکن بی جے پی کے قومی صدر سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سب سے اہم مسئلہ نااہل قرار دئے ان اراکین اسمبلی کا ہے جو عہدوں کی تقسیم کے بعد اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کے امکانات ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا