English   /   Kannada   /   Nawayathi

دفنانے کے 22 سال بعد قبر سے نکلی میت۔کفن تک نہیں ہوا میلا

share with us

بانڈا ضلع سے ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں 22 سال پہلے قبر میں دفنائے گئے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ معاملہ تب سامنے آیا جب موسلا دھار بارش کے چلتے قبرستان میں مٹی کٹنے سے ایک قبر دھنس گئی اور اس میں 22 سال پہلے دفن ایک شخص کا کفن میں لپٹا جسم ملا۔ دیکھتے ہی دیکھتے موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا۔ جب کفن میں لپٹی لاش کو نکالا گیا تو وہاں موجود سینکڑوں لوگوں کی آنکھیں حیرت سے پھٹی رہ گئیں کیونکہ 22 سالوں بعد بھی لاش جوں کے توں نکلی۔ کفن تک بھی میلا نہیں ہوا تھا۔

یہ حیرت انگیز معاملہ باندا کے ببیرو قصبے کے اترا روڈ پر واقع گھسیلا تالاب کےقبرستان سے پیش آیا ہے۔ یہاں موسلا دھار بارش سے کئی قبروں کی مٹی بہہ گئی اور قبر میں دفن لاش باہر آگئی۔

لوگوں نے قبرستان کمیٹی کو اس کی جانکاری دی جنہوں نے جب قبر کی دھنسی ہوئی مٹی کو ہٹا کر دیکھا تو اس میں دفنایا گیا جنازہ جوں کے توں پڑاتھا۔

دراصل اس قبر میں 22 سال پہلے 55 سالہ پیشے سے نائی نصیر احمد نامی شخص کو دفنایا گیا تھا۔ 22 سال بعد بھی ان کی میت جوں کی توں ملی۔ عینی شاہدین  کے مطابق نصیراحمد ولد علاالدین مقامی کورہی تھانا بسنڈا ببیرو میں نائی کی دکان تھی۔ انہیں تقریبا 22 سال پہلے دفن کیا گیا تھا لیکن بدھ کو ہوئی تیز بارش کے سبب مٹی ہٹنے سے قبر دھنس گئی تھی۔

یہ خبر علاقے میں آگ کی طرح پھیلی۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہاں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ حالانکہ بعد میں مقامی علماء کرام  کی موجودگی میں مردہ شخص کو دوسری قبر کھود کر اس میں دفنا دیا گیا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا