English   /   Kannada   /   Nawayathi

مڈ ڈے میل میں بچوں کو کھلایا جا رہا ہے روٹی اور نمک

share with us

نئی دہلی :23اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع ) مشرقی اترپردیش کے مرزا پور ضلع کے ایک سرکاری اسکول میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے تقریباً 100 طلبا کو مڈ دے میل میں روٹی  اور نمک کھلا یا جارہا ہے ۔ اس معاملے کا  ایک ویڈ یو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

دینک بھاسکر کی ایک رپورٹ کے مطابق،ایجوکیشن افسر نے   کہا کہ سوشل میڈیا پر اس معاملے کا ویڈیو وائرل ہو ا ہے جس میں یہاں کے طلبا کو مڈ دے میل کے تحت صرف نمک اور روٹیاں دی گئیں جو ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔ اس لیے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوراً جانچ کرائی گئی جس میں اس ویڈیو کی تصدیق کی گئی ۔

خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق،اس معاملے کو ضلع مجسٹریٹ نے ٹیچر اور سپر وائزر کی لاپرواہی بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ٹیچر کو سسپینڈ کر دیا گیا ہے وہیں سپر وائزر سے جواب مانگا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سرکاری اسکولوں میں بچوں کو اچھا کھانا دینے کے لیے مرکزی حکومت نے مڈڈے میل اسکیم شروع کی تھی ۔ اتر پردیش مڈ ڈے میل اتھارٹی ریاست میں اس کی دیکھ ریکھ کا کام کرتی ہے ، اس کی ویب سائٹ پر مڈ ڈے میل مینو بھی دیا گیا ہے ۔ مینو میں دال ،چاول ، روٹی اور سبزی درج ہے ۔ میل چارٹ کے مطابق خاص دنوں میں پھل اور دودھ بھی دیا جانا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا