English   /   Kannada   /   Nawayathi

 مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی کے ہاتھوں مسجد محمد سراج عسکری کا افتتاح 

share with us

کوپل 22/ اگست 2019 (فکروخبر نیوز) یہاں کے یلابرگا تعلقہ کے سدنی کوپا علاقہ میں آج مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل واستاد حدیث جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے دستِ مبارک سے مسجد محمد سراج عسکری کا ا فتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر مولانا نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے مسجد کی فضیلت بیان کی اور کہا کہ مسجد تعمیر کرنے کے بعد سب سے بڑا کام اس کو آباد کرنے کا ہوتا ہے۔ اب اس محلہ اور گاؤں کا ہر شخص ذمہ دار ہے کہ اس کو آباد کیا جائے۔ آباد اس معنی میں کریں کہ یہاں نمازوں کے اہتمام کے ساتھ ذکر وتلاوت، قرآن پاک کی تعلیم اور دینی تعلیم کا نظم ہو۔ مولانا نے مسجد کو خیر وبرکت کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اس کی آبادی کی فکر کرنے کی ترغیب دلائی۔ 
 استاد ادب مولانا محمد اقبال نائطے ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بند ے کو ہر حال میں اللہ کو یاد کرنا چاہیے۔ بندے ہونے کی حیثیت سے ہم پر یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہے کہ ہم اس کی اطاعت اور فرمانبرداری کریں۔ چاہے ہمارے حالات کیسے بھی ہوں ہمیں اللہ کو ہر حال میں یاد کرنا چاہیے۔ انہو ں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ جانور جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اس کو دانہ پانی دیا جائے تو وہ اپنے مالک کی اطاعت اس درجہ کرتا ہے کہ اس کی مثالیں پیش کی جاتی ہیں۔ آپ مرغی کو ہی لیجئے۔ وہ کبھی اپنے مالک کے گھر کو چھوڑ کر انڈا نہیں دیتی اسی طرح کتا بھی اپنے مالک کا حد درجہ وفادار ہوتا ہے۔ ایک جانور اس طرح اپنے مالک کا فرمانبردار ہوسکتا ہے تو اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں اس کی کس قدرفرمانبردی واطاعت کرنی چاہیے۔ اس موقع پر علاقہ کے عوام نے مسجد کی تعمیر پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کو تعمیر کرنے والے شخص کے تعاون پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور دعاؤوں سے نوازا۔ دعائیہ کلمات پر یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا