English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی تیل کی فروخت پرپابندی کے بعد عالمی آبی گذرگاہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گی، حسن روحانی کا انتباہ 

share with us

تہران:22اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع ) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگرایران کو عالمی منڈی میں تیل کی فروخت سے روکا جائے گا تو عالمی آبی گذرگاہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گی۔ایرانی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ اگرایران کو عالمی منڈی میں تیل کی فروخت سے روکا جائے گا تو عالمی آبی گذرگاہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گی۔قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ امریکی صدر نے ایران کو عالمی منڈی میں یومیہ 27 لاکھ بیرل تیل کی فروخت سے محروم کر دیا ہے۔ امریکا کی طرف سے ایران پر دوبارہ پابندیوں کے نفاذ کے بعد تہران کو عالمی منڈی میں تیل کی فروخت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا