English   /   Kannada   /   Nawayathi

جی جگدیش ضلع اڈپی کے نئے ڈپٹی کمشنر منتخب 

share with us

اڈپی  22/ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  آئی اے ایس افسر جی جگدیش نے بطور ڈپٹی کمشنر اڈپی آج اپنا عہدہ سنبھالا۔ ڈپٹی کمشنر دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں موجودہ ڈپٹی کمشنر ہیپشیبا رانی کورلاپتی نے انہیں پھول پیش کیا۔ جگدیش اس سے قبل اڈپی میں سب ڈویژنل افسر کی حیثیت سے 2006 میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس قبل وہ ساؤنور، سرسی، ہاویری، میسور اور بنگلورو میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ محکمہئ جنگلات برائے ریاست ِ کرناٹکا میں پرسنل سکریٹری کی حیثیت سے ان کی خدمات رہی ہیں، اسی طرح ہاسن میں ضلع پنچایت سی ای او کی بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا