English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ شام کے مہاجرین  کیلئے جاری سماجی پروگراموں کی مدد کرے‘ لبنانی وزیر 

share with us

بیروت:22اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )لبنانی وزیر برائے سماجی امور رچرڈ کوومجیان نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ شام کے مہاجرین کی میزبانی کرنے والی مقامی برادریوں کی طرف سے جاری سماجی پروگراموں کی مدد کرے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام لبنانی معاشرے کو اس بحران کا سامنا کرنے میں مدد کرے گا۔کویمجیان نے یہ ریمارکس ڈپٹی چیف آف مشن ون ڈیٹن سے امریکی سفارت خانے میں ملاقات کے دوران دیئے، دونوں عہدیداروں نے لبنان میں سماجی مسائل اور ملک میں شامی مہاجرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔کویمجیان نے لبنان کے لئے امریکی فوجی امداد کی اہمیت پر بھی زور دیا جبکہ انہوں نے امریکہ سے اس تعاون کو برقرار رکھنے کا مطالبہ بھی کیا
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا