English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دے دیا

share with us


اس پیچیدہ کیس کو سرانجام دینے  کیلئے 13 ڈاکٹروں پر مشتمل طبی ٹیم نے حصّہ لیا 


جدہ:22اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع ) سعودی خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دے دیا ۔سعودی میڈیا کے مطابق اس خاتون کا تعلق الاحساء  سے ہے۔ جس نے الاحساء  کے ایک میٹرنٹی ہسپتال میں 5 بچوں کو جنم دیا ہے۔ جن میں سے 3 بچے اور 3 بچیاں ہیں۔ان بچوں کی ولادت آپریشن کے ذریعے ہوئی۔ اس منفرد کیس کو سر انجام دینے کے لیے 13 ڈاکٹروں پر مشتمل طبی ٹیم نے حصّہ لیا۔ تمام نومود بچوں کا وزن ایک ہزار اور 1200 گرام کے درمیان ہے۔ ان بچوں کی اسپتال میں خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام بچوں کی صحت نارمل ہے، مگر اْن کی گھڑی گھڑی نگہداشت کی جا رہی ہے۔    

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا