English   /   Kannada   /   Nawayathi

ولکی میں شراوتی کونسل کی جانب سے منعقد ہوا تقسیمِ انعامات کا خوبصورت پروگرام

share with us

مسلمان حالات سے سبق حاصل کریں  : مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد ندوی

ولکی 22؍اگست 2019(فکروخبرنیوز ، مختار ولکی)   بروز منگل بتاریخ 18 ذی الحجہ 1440 ھ مطابق 20 اگسٹ 2019 خلیج مسلم شراوتی کونسل کے زیر اہتمام سالانہ تعلیمی اعزازی جلسہ مسجد ابوبکر صدیقؓ نوائط محلہ کے وسیع و عریض خوبصورت حال میں منعقد ہوا۔،جلسہ کا آغازمعوؐذ ابن مختار فخرو کی تلاوت قران کریم سے پوا ، نعت نبی شہزاد ابن شبیر داولجی نے پیش کی۔

مہانوں کا تعارف جناب احمد سکری اور استقبالیہ کلمات جناب محی الدین سکری صاحب نے پیش کئے۔ جلسہ کی صدارت جناب محمد حسین صاحب سمسی(نائب صدر شراوتی کونسل) نے کی ،سالانہ رپورٹ کونسل کے جنرل سیکریٹری (خلیج مسلم شراوتی کونسل) مولانا ڈاکٹرعبداللہ سکری نے پیش کی، مہمان خصوصی کے طور پر مولانا مقبول کوبٹےندوی(مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل ) نے اپنے کلیدی خطبہ میں بڑی اہم باتوں کی طرف توجہ دلائ اور کونسل کے کام و خدمات کو سراہا،اور ہمت افزائی فرمائ مولانا موصوف نےحالات حاضرہ اور وطن عزیز کےحالات پر تبصرہ کرتے ہوتے دینی تربیت گاہوں کے قیام پر زور دیا،اور خصوصی دعاؤں کے اہتمام و استغفار کی تلقین کی، ساحلی پٹی کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک آزمائش ہوتی ہے ،دوسرا عذاب، اس پر کلام کرتے ہوئے جزیزہ شراوتی یا اس ساحلی پٹی کے مسلمانوں پر حالات کو آزمائش قرار دیتے ہوئے صبر و برداشت سے کام لینے کے لئے کہا اورانسانیت کی خدمت کی بھی بات کی،برادر وطن کویاد فرما کر ان کی بھی ہر ممکن مدد کے لئے لوگوں کو ابھاراساتھ ساتھ احساس ذمہ داری پیدا کرنے اوراخلاقیات وموبائل فون و گاڑیوں کا غلط استعمال ساتھ ہی ساتھ آداب معاشرت کی طرف بھی توجہ دلائ، منجملہ مولانا کا بیان نہایت پر مغز و فکر انگیز تھا،ان کے بعد مولانا ارشاد صاحب (سیکریٹری کینرا مسلم کونسل) بھی سامعین سے مخاطب ہوئے،،مولانا کا بیان مختصراور جامع ترین تھا، مولانا نے  اپنی باتوں میں دین اور دینی تعلیم کے لئے کوشاں رہنے کی ترغیب کے لئے مشہور صحابی خلیفة الرسول حضرت ابو بکر صدیقؓ کا وہ جملہ کہ " دین میں کمی آئے اور میں زندہ رہوں؟یہ نہیں ہو سکتا،۔۔۔اس بات کو پیش کر کے سامعین کو جھنجوڑا۔۔۔۔ بعد میں مختلف مقامات سے تشریف لائے کئ اداروں کے ذمہ داروں نے اپنے اپنے خیالات و تاثرات کا اظہار کیا،اختتام پر جلسہ کا اصل مقصد تعلیمی میدان میں دینی و عصری تعلیم گاہوں سے امتیازی مقامات حاصل کرنے والے ہونہار طلباء و طالبات کو تمغہ امیاز و اسناد سے نوازاگیا، آخر میں صدارتی خطبہ اورکلمات شکر اوردعا پر مغرب سے کجھ وقفہ پہلے یہ اہم اجلاس اختتام پذیر ہوا، ۔جلسہ میں قرب و جوار سے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی، جو آخر تک اطمینان سے ہمہ تن گوش رہے۔خاص و عام کے لئے چائے سے لے کر کھانے پینے کا انتظام کیا گیا تھا،مہمانان خاص سمیت دیگر مہمانوں کے لئے الگ سے خصوصی ضیافت کا انتظام بھی تھا،نوجوانان ولکی اور اصلاح اسپوڑس سینٹرکے ذمہ داروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،طلباء جامعہ سیدنا عمر فاروقؓ ولکی کی محنت و جذبہ قابل دید تھی، چھوٹے چھوٹے بچے شروع سے آخر تک پورے ذوق و شوق جلسہ میں شریک رہے ،نظامت کے فرائض مولوی آصف سمسی نے بحسنِ خوبی انجام دیئے،

امسال تعلیمی میدان میں امیازی مقام پا کر شراوتی کونسل سے تمغہ امیاز و اسناد پانے والے خوش قسمت طلباء کے نام مندرجہ ذیل ہیں

 حافظ حمدان ممتاز سکری ولکی

 فارحہ بنت فیاض ھگلواڑی ولکی ( اردو میڈیم ) % 93.00

عائشہ مسکان فقیر صاحب اپنی( اردومیڈیم  )    % 85.92

شازمین بنت ذکریا شیخ ہوناور(کنڑا میڈیم  )    % 85.44

معروف مظفر شیخ سمسی(کنڑا میڈیم  )    % 86.65

مہک بنت جمشید خان سرلگی( انگلیش میڈیم)    % 86.00

انکیتا سری دھر بھٹ – ہوناور PUC II    % 98

ان ناموں کا اعلان کونسل کے ایک اہم رکن شمعون صاحب سرلگی نے کیا،اور بدست مہمانان خاص انعامات کی تقسیم کی گئ

نوٹ:-جنہوں نے بھی توقع سے کہیں ذیادہ اس کے لئے اپنا ہر طرح کا تعاون پیش کیا ہے، کونسل کے ذمہ داروں کی طرف سے ان تمام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

 رپورٹ:- مختار احمد فخرو ولکی(ابن ولکوی)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا