English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کا مقیم بیچ سمندر سے لاپتہ

share with us

بھٹکل 21/ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  تعلقہ کے بیلنی کا مقیم ماہی گیر منگل کے روز ماہی گیری کے دوران لاپتہ ہونے کی خبر منظر عام پر آرہی ہے۔ ماہی گیر کی شناخت درگپا موگیر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح ماہی گیری کے لیے اپنے گھر سے نکلا لیکن جب شام تک وہ گھر نہیں لوٹا تو گھر والوں کو تشویش ہوئی۔ اس کے دوستوں اور رشتہ داروں کو اطلاعات دی گئی تو اس کی تلاش شروع کی گئی۔ پولیس کو بھی اس واقعہ کی جانکاری دے دی گئی تھی جس پر ان کی جانب سے اسے تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کی چھوٹی سی کشتی بیچ سمندر میں ملی ہے اور کہا جارہا ہے کہ وہ کشتی پر سے ہی لاپتہ ہوگیا ہے۔ دیگر ماہی گیروں نے اس کی کشتی ساحل پر لگادی ہے۔ فی الحال لاپتہ ماہی کے متعلق کوئی جانکاری ہمیں موصول نہیں ہوسکی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا