English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایڈی یوروپا کی حکومت آٹھ ماہ کے اندر گرنے والے ہیں :  شیوراج تنگداگی 

share with us

بنگلورو21/ اگست 2019(فکروخبر نیوز) ریاست میں سیاسی کشمکش کے کھیل کے بعد بی ایس ایڈی یوروپا کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے ایک ماہ کی اندر ان کی حکومت کے گرنے کی پیشن گوئیاں شروع ہوچکی ہیں۔ سابق وزیر شیوراج تنگداگی نے منگل کو دئیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی کی موجودہ حکومت آٹھ ماہ کے اندر گرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت اقتدار پر صرف جرکی ہولی کی وجہ سے آئی ہے لیکن ایڈی یوروپا نے بالا چندرا جرکی ہولی کو وزراتی قلمدان سے نہیں نوازا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایڈی یوروپا نے کابینہ کی تشکیل کے دوران ان لوگوں کو نظر انداز کردیا ہے جنہوں نے اس کا ساتھ دیا۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا کے وزیر اعلیٰ کے تین ہفتے بعد کابینہ کے لیے سترہ وزراء نے حلف لیا ہے۔  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا