English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیز رفتار لاری اسکول بس سے ٹکراگئی، دو طلباء زخمی 

share with us

منگلورو  21/ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  سورتکل کے قریب ہوسا بیٹو میں آج صبح سویرے ایک لاری اسکول سے ٹکرانے کے نتیجہ میں دو بچوں کے زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔اطلاعات کے مطابق اہم شاہراہ سے اسکول بس اسٹریٹ روڈ کے لیے موڑ لے رہی تھی کہ اس دوران اہم شاہراہ سے آرہی تیز رفتار لاری اسکول بس سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں قریب میں واقع ایک ٹرانسفرمر کے کھمبوں سے جاٹکرائی۔ حادثہ میں دو بچے زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق کھمبے مضبوط رہنے کی وجہ سے وہ نہیں گرے اوراس سے ایک بڑا حادثہ ٹلنے کی بات بھی کہی جارہی ہے۔ دونوں زخمی طلباء کو سورتکل کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔منگلورو نارتھ ٹرافک پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا