English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی آئل ٹینکر: امریکا کی بحیرہ روم کی تمام بندرگاہوں کو دھمکی

share with us

جبرالٹر :21اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )امریکا نے بحیرہ روم کے تمام ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جبرالٹر سے آنے والے ایرانی آئل ٹینکر کو اپنے ہاں لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے باز رہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ اس آئل ٹینکر کے ساتھ تجارت کا مطلب دہشت گردوں کی حمایت ہو گا۔ امریکا کے مطابق یہ آئل ٹینکر ایرانی پاسداران انقلاب کی ملکیت ہے، جسے امریکا ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔ واشنگٹن کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس ٹینکر پر لدا تیل دہشت گردوں کی مدد کے لیے استعمال نہ ہو۔ قبل ازیں امریکی درخواست کے باوجود جبرالٹر نے اس آئل ٹینکر کو چھوڑ دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا