English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد خود مختار کونسل کی بھی تشکیل

share with us

خرطوم:21اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )افریقی ملک سوڈان میں آج بدھ کے روز ایک ’خود مختار کونسل‘ قائم کر دی گئی۔ اس کا کام تین سالہ عبوری مدت کی سربراہی کرنا ہو گا۔ اب تک قائم فوجی کونسل کے سربراہ رہنے والے جنرل فتاح البرہان نے اس نئی کونسل کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ اکیس ماہ کے بعد اس کونسل کی سربراہی کوئی سول رہنما کرے گا۔ اس ’خود مختار کونسل‘ میں پانچ فوجی اور چھ سویلین شخصیات شامل ہیں۔ حکمران فوجی کونسل نے شدید عوامی احتجاج کے بعد ہفتے کے روز ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا تھا، جس کے تحت تین سالہ عبوری حکومت کے بعد اقتدار مکمل طور پر جمہوری نمائندوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔ سوڈان میں آئندہ عام انتخابات سن دو ہزار بائیس میں کرائے جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا