English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی میزائل ٹیسٹ: روس اور چین کا سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ

share with us

ماسکو:21اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )امریکا کی طرف سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ایک کروز میزائل کے تجربے کے بعد روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ یہ دونوں ممالک پندرہ رکنی سلامتی کونسل کے امریکا کی طرح مستقل رکن ہیں۔ امریکا نے آئی این ایف معاہدے سے الگ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ایسا کوئی تجربہ کیا ہے۔ امریکا اور روس کے مابین تخفیف اسلحہ کا معاہدہ (آئی این ایف) سرد جنگ کے زمانے میں طے ہوا تھا اور واشنگٹن نے چند ہفتے قبل ہی اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ روس کے مطابق یہ ٹیسٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا نے آئی این ایف معاہدے سے نکلنے کا منصوبہ پہلے ہی سے بنا رکھا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا